مکہ مکرمہ( نمائندہ خصوصی)حرمین ٹرین مکہ مکرمہ سے جدہ کی جانب جاتی ہوئے فنی خرابی کی وجہ سے صحرا میں رک گئی تھی جس کی وجہ سے مسافروں کو 5 گھنٹے تاخیر کا سامنا کرنا پڑ گیا۔ حرمین ٹرین کی انتظامیہ نے بدھ مکہ مکرمہ سے کنگ عبدالعزیز بین الاقوامی ایئرپورٹ جدہ کے سفر کے دوران ٹرین کی خرابی سے متاثرہ مسافروں کو ایک ٹیکسٹ پیغام بھیجا ہے۔انتظامیہ نے اپنے پیغام میں کہا ہے کہ عزیز کسٹمر، آج ہمارے ساتھ سفر کے دوران پیش آنے والی تکلیف کے لیے ہم آپ سے معذرت خواہ ہیں۔ ہم آپ کی سمجھ کی تعریف کرتے ہیں اور قابل اطلاق پالیسی کے مطابق معاوضے کے طریقہ کار کو مکمل کرنے کے لیے جلد ہی آپ سے رابطہ کریں گے۔