لاڑکانہ (رپورٹ محمد عاشق پٹھان) ڈپٹی کمشنر لاڑکانہ طارق منظور چانڈیو نے کہا کہ شہید بینظیر بھٹو کی 69 ویں سالگرہ 21 جون کو لاڑکانہ میں منائی جائے گی، اس موقع پر لاڑکانہ کے میونسپل اسٹیڈیم میں بڑا جلسہ منعقد کیا جائے گا، جس میں پیپلزپارٹی کی اعلیٰ قیادت، وزیراعلیٰ سندہ سید مراد علی شاہ، پارٹی سے تعلق رکھنے والے وفاقی و صوبائی وزراء، دیگر رہنما اور عوام کی بڑی تعداد شرکت کرے گی، میونسپل اسٹیڈیم لاڑکانہ میں گڑھی خدابخش بھٹو میں ہونے والے جلسوں جیسا جلسہ ہوگا، ان خیالات کا اظہار انہوں نے بیگم نصرت بھٹو ہال میں منعقد اعلیٰ سطحی اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے کیا جس میں انہوں نے تمام محکموں کے افسران کو ٹاسک دیتے ہوئے تمام انتظامات کو جلد از جلد مکمل کرنے کے احکامات جاری کرتے ہوئے ٹریفک پولیس کو ہدایت کی کہ جلسے میں آنے والے وی وی آئی پیز، وی آئی پیز اور پارٹی کارکنوں کی گاڑیوں کے لیے میونسپل اسٹیڈیم کے اطراف پارکنگ کا انتظام کیا جائے جبکہ سڑکوں پر ٹریفک جام نہیں ہونا چاہیے، پارکنگ کے لیے کافی جگہ درکار ہوگی
اس لیے میں خود جلسہ گاہ اور اطراف کے علاقوں کا دورا کرکے لوکیشن دیکھوں گا، انہوں نے میونسپل کارپوریشن، پبلک ہیلتھ کے افسران کو حکم دیا کہ وہ اسٹریٹ لائٹ، صفائی ستھرائی کا مکمل انتظام کریں، اسٹیڈیم کے اندر عارضی واش رومز بنائے جائیں، پبلک ہیلتھ انجیئرنگ کے اہلکاروں کو پینے کے میٹھے اور ٹھنڈے پانے کے بندوبست کرنے کا پابند کیا گیا، اس موقع پر ڈی ایچ او لاڑکانہ اور ایم ایس لاڑکانہ کو کہا گیا کہ میڈیکل کیمپ لگا کر ڈاکٹرز اور پیرا میڈیکل سٹاف مقرر کیا جائے اور ادویات بھی رکھی جائیں، ڈپٹی کمشنر نےسیپکو کے حکام کو ہدایت کی کہ جسلے کے موقع پر لوڈشیڈنگ نہ کی جائے اور بیک اپ جنریٹر بھی رکھا جائے، انہوں نے تمام محکموں کے افسران کو عملی اقدامات کرنے کا حکم دیتے ہوئے کہا کہ 18 جون کو میونسپل سٹیڈیم میں جلسہ کے انتظامات کو حتمی شکل دی جائے گی، اس موقع پر ایس ایس پی لاڑکانہ سرفراز نواز شیخ نے کہا کہ جلسے کے لیے سیکیورٹی کے تمام انتظامات مکمل کیے جائیں گے، انہوں نے کہا کہ تمام محکمے 20 جون تک اپنے انتظامات مکمل کر لیں ، انہوں نے مزید کہا کہ سیکیورٹی پلان کو دو دن میں حتمی شکل دے دی جائے گی، اجلاس میں اسسٹنٹ کمشنرز اور دیگر وابستہ محمکموں کے افسراں نے شرکت کی۔