برلن( نیٹ نیوز ) وزیر مملکت برائے خارجہ حناربانی کھر کی زیرقیادت پاکستانی وفد فائنانشل ایکشن ٹاسک فورس کے اجلاس میں شرکت کیلئے جرمنی پہنچ گیا۔تفصیلات کے مطابق وزیر مملکت برائے خارجہ حناربانی کھر کی زیرقیادت پاکستانی وفد جرمنی پہنچ گیا، پاکستانی وفد جرمنی میں ایف اے ٹی ایف اہم اجلاس میں شرکت کرے گا، وفد میں وزارت خارجہ، خزانہ اور دیگر متعلقہ سینئر حکام شامل ہیں۔فنانشل ایکشن ٹاسک فورس کا اجلاس برلن میں 13جون سے شروع ہو چکا ہے جبکہ حناربانی کھر کی قیادت میں پاکستانی وفد برلن پہنچا ہے۔
ذرائع نے بتایا کہ فیٹف اجلاس میں 15اور 16 جون کو پاکستان کے معاملات پر بحث ہوگی اور 17جون کو پلینری میں کئے گئے فیصلوں کا اعلان ہوگا۔پاکستان کے ایف اے ٹی ایف کے27میں سے26نکات پرعمل درآمد کرنے کے باعث گرے لسٹ سے نکلنے کے امکانات روشن ہوگئے۔پچھلے دو سال سے پاکستان کو لا فیئر کا سامنا رہا، بالخصوص ہندوستان کی لابی نے پاکستان کیلئے بہت سی مشکلات پیدا کیں، ہندوستان نے پاکستان کو ہر حال میں بلیک لسٹ میں شامل کرانے کی کوشش کی تاہم پاک فوج نے بھارت کی اس سازش کو ناکام بنایا۔