کراچی (نمائندہ خصوصی) گورنر سندھ کامران خان ٹیسوری نے کراچی ائیر پورٹ پر علامہ عقیل الغراوی کا استقبال کیا ۔ گورنر سندھ نے انہیں کراچی آمد پر خوش آمدید کہا ۔واضح رہے کہ علامہ صاحب 7 سال بعد ایام عزا کی مجالس میں شرکت کے لئے بھارت سے پاکستان آئے ہیں،وہ کراچی کے علاوہ اسلام آباد ،لاہور حیدرآباد کی مختلف امام بارگاہوں میں محرم الحرام کی مجالس سے خطاب کریں گے۔علامہ عقیل الغراوی نے گورنر سندھ کے عوامی فلاح و بہبود کے منصوبوں کی کامیابی کے لئے نیک خواہشات کا اظہار کیا۔