کراچی (کامرس رپورٹر) نئے مالی سال کے ترقیاتی منصوبوں میں صرف 10 ارب رکھ کر کراچی کو ایک بار پھر نظر انداز کردیا گیا ہے۔صوبائی ترقیاتی پروگرام کے 332 ارب میں سے کراچی کے میگا پراجیکٹس کے لیے صرف 10 ارب 82 کروڑ مختص کیئے گئے ہیں۔چلنے والی اسکیمز کے لیے 7 ارب 70 کروڑ، جبکہ 6 نئی اسکیمز کے لیے 3 ارب 10 کروڑ مختص ہیں۔ وفاقی حکومت کی جانب سے 10 ارب 57 کروڑ کی رقم رکھی گئی ہے۔کے فور اور ایس تھری منصوبوں کے لیے صوبائی بجٹ میں کوئی رقم نہیں رکھی گئی۔ کے فور، ایس تھری پر وفاقی حکومت کی جانب سے کچھ رقم خرچ ہوگی۔