کراچی (نمائندہ خصوصی)کراچی الیکٹرک (کے ای)نے پیک آور کے شیڈول میں تبدیلی سے متعلق گردش کرنے والی جھوٹی خبروں کے حوالے سے وضاحت جاری کردی۔ترجمان کے الیکٹرک کے مطابق کے الیکٹرک نے پیک آور شیڈول میں کوئی تبدیلی نہیں کی ہے۔کے الیکٹرک کے مطابق اپریل سے اکتوبر تک پیک آور شام 6:30 سے رات 10:30 بجے تک ہے، نومبر سے مارچ تک پیک آور شام 6 بجے سے 10 بجے تک رہے گا۔واضح رہے کہ گزشتہ دنوں پک اور کے اوقات میں دو گھنٹے کا اضافہ کر نے کی خبر زیر گردش تھی۔