کراچی (نمائندہ خصوصی )دھابیجی پمپنگ اسٹیشن سے کراچی کو پانی فراہم کرنے والی متاثرہ پائپ لائن کی مرمت کا کام مکمل کر لیا گیا۔واٹر کارپوریشن کے ترجمان کے مطابق متاثرہ لائن کا مرمتی کام ہنگامی بنیادوں پر مکمل کیا گیا۔انہوں نے کہا کہ شہر کو معمول کے مطابق پانی کی فراہمی جاری رہی۔ترجمان کے مطابق گزشتہ روز بجلی بریک ڈاو¿ن سے 72 انچ قطر کی لائن متاثر ہوئی تھی۔واضح رہے کہ دھابیجی پمپنگ اسٹیشن کو کے الیکٹرک کی جانب سے بجلی فراہم کی جاتی ہے۔