نارووال (نمائندہ خصوصی )وفاقی وزیر پلاننگ اینڈ ڈویلپمنٹ احسن اقبال نے کہا ہے کہ آج ہم نے پاکستان کو دوبارہ اس کے مقام پر کھڑا کر دیا ہے،آج روپیہ مستحکم ہورہا ہے اسٹاک ایکسچینج بہتر ہو رہی ہے پاکستان کی معیشت مضبوط ہو رہی ہے،14جولائی چشمہ نیو کلئیر پلانٹ پر ساڑھے تین ارب کی چین سرمایہ کاری کر رہا ہے ،آنے والے ہفتوں میں اربوں ڈالر آئیں گے ،آج پاکستان کو سری لنکا بننے پر کوئی شرط نہیں لگا رہا ،عوام آئندہ جنرل الیکشن میں صحیح فیصلہ کریں گے تو پاکستان ترقی کرے گا۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے یو ای ٹی میں نثار فاطمہ آڈیٹوریم -جامع مسجد اور انویشن سنٹر کی افتتاحی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔احسن اقبال نے کہا کہ یو ای ٹی نارووال دنیا کی بہترین یونیورسٹیوں کی کی صف میں کھڑی ہو رہی ہے اس یونیورسٹی سے طلبا انجنئرنگ کر کے گول بنائیں گے۔انہوں نے کہا کہ 2009 میں انجنئرنگ یونیورسٹی کے کیمپس کا خواب دیکھا جو آج پورا ہو گیا انجنئرنگ یونیورسٹی مقناطیس ہے یہاں انڈسٹری بھی لگے گی آپ نے ایک انجنئر کو منتخب کیا اس نے انجنئرنگ یونیورسٹی بنادی اس یونیورسٹی کو لوگ دور دور سے دیکھنے آئیں گے جو سہولت آچکی ہے اس کے نتیجہ میں انجنئرنگ ریسرچ اور انڈسٹری بن کر ابھرے گی انوویشن سنٹر کے پاس ایک ارب روپے موجود ہیں۔انہوں نے کہا کہ ہمارے اور دوسروں میں یہی فرق ہے وہ مرغی اور انڈے دے ذہے تھے ہم لیپ ٹاپ دے رہے ہیں یہ فرق وژن کا ہے آج یہ نوجوان ڈیجیٹل میں اپنا مقام رکھتے ہیں جن سہولتوں کا افتتاح کر رہے ہیں ہمیں آنے والے وقت کے لئے صلاحیت پیدا کرنے کی ضرورت کیونکہ دنیا ٹیکنالوجی انڈسٹری میں تبدیل ہو رہی ہے اور ہمیں ایکسپورٹ میں ترقی کرنا ہوگی طلبا انوویشن میں نام پیدا کریں۔