گجرات(نمائندہ خصوصی)
ایف آئی اے اینٹی ہیومن ٹریفکنگ سرکل گجرات کی بڑی کارروائی
ڈائریکٹر ایف آئی اے لاہور زون سرفراز خان ورک کی ہدایت پر انسانی اسمگلروں کے خلاف کریک ڈاون جاری
بدنام زمانہ انسانی اسمگلر افتخار احمد کو گرفتار کر لیا گیا۔ملزم سادہ شہریوں کو غیر قانونی طریقے سے یورپ بھجوانے میں ملوث تھا۔ملزم نے شہریوں کو یورپ بھجوانے کے لئے بھاری رقوم وصول کی۔
ملزم کو گجرات سے گرفتار کیا گیا۔
ملزم کو گرفتار کر کے تفتیش کا آغاز کر دیا گیا۔
انسانی اسمگلنگ جیسے گھناونے جرم میں ملوث عناصر کے خلاف سخت کریک ڈاون جاری ہے۔
لوگوں کی جمع پونجی اور زندگیوں سے کھیلنے کی کسی کو اجازت نہیں۔
ڈپٹی ڈائریکٹر گجرات سرکل طارق مسعود کی ہدایت پر انسانی اسمگلروں کی گرفتاری کے لئے مختلف ٹیمیں تشکیل دی گئی ہیں چھاپہ مار ٹیمیں تکنیکی اور انٹیلیجنس بنیادوں پر کارروائیاں کر رہی ہیں۔