اسلام آباد (نمائندہ خصوصی )گوادر فری زون نارتھ، جسے فیز ٹوبھی کہا جاتا ہے، 2221 ایکڑ پر محیط ہے، اگلے 30 دنوں کے اندر اپنا پہلا باضابطہ آپریشن شروع کرےگا،یہ زون 20 سال کی مدت کے لیے ہر قسم کے ٹیکس اور کسٹم ڈیوٹی سے مستثنیٰ ہوگا۔ گوادر پرو کے مطابق یہ واٹرشیڈ ڈویلپمنٹ اگوین پرائیویٹ لمیٹڈ کے ساتھ ایک برآمدی کھاد کمپنی ہے، جو اگست کے دوسرے ہفتے میں اپنے پہلے پروڈکشن آپریشن کی تیاری کر رہی ہے۔ اگوین پرائیویٹ لمیٹڈ گوادر نارتھ فری زون میں انڈسٹری قائم کرنے والا پہلا سرمایہ کار ہے۔ اس نے فرٹیلائزر فیکٹری لگانے کے لیے فری زون میں 10 ایکڑ اراضی حاصل کی، جس سے گوادر کے لیے سائز اور پیداوار دونوں لحاظ سے پہلا مقام ہے۔ اگوین عارضی انتظامات جیسے کہ چائنا اوورسیز پورٹ ہولڈنگ کمپنی کی طرف سے بجلی اور پانی کی فراہمی کے تحت کام شروع کرے گا۔ پراجیکٹ کوآرڈینیٹر ارسلان نے گوادر پرو کو بتایا کہ فیکٹری کی تعمیر گزشتہ سال شروع ہوئی تھی اور انتہائی کم وقت میں مکمل ہوئی ۔ اگوین سینکڑوں ملازمتوں کے مواقع فراہم کرے گی اور اجناس اور خام مال کی فراہمی کے حوالے سے مقامی کاروباری مواقع فراہم کرے گا۔