کراچی (نمائندہ خصوصی ) گورنر ہاﺅس میں اتوار 16 جولائی کو شام 6 بجے آئی ٹی کورسز کا ٹیسٹ منعقد ہوگا، رجسٹریشن نمبر 1 سے 10000 تک کا ٹیسٹ اتوار کو لیا جائے گا۔ گورنر سندھ کامران خان ٹیسوری نے گورنر ہاﺅس کے باہر سیکورٹی اور ٹریفک انتظامات کے حوالے سے افسران کو ہدایت جاری کی، گورنر سندھ نے ڈپٹی کمشنر ساﺅتھ اور ڈی آئی جی ساﺅتھ کو ٹیسٹ کے لئے آنے والوں کی سیکورٹی یقینی بنانے کے احکامات جاری کئے، گورنر سندھ نے ڈی آئی جی ٹریفک کو ٹیسٹ کے لئے آنے والوں کی گاڑیوں اور موٹر سائیکلوں کے لئے مخصوص مقامات پر پارکنگ یقینی بنانے کے بھی احکامات جاری کئے۔کامران خان ٹیسوری نے کہا کہ آئی ٹی کورسز کے ٹیسٹ کا آغاز نوجوانوں کے لئے اچھی خبر ہے، انہوں نے مزید کہا کہ آرٹیفیشل انٹیلی جنس، میٹاورس اور ویب تھری کورسز کرکے نوجوان 15 سے 20 لاکھ ماہانہ کما سکیں گے۔