تہران (نمائندہ خصوصی ) آرمی چیف جنرل عاصم منیر دو روزہ سرکاری دورے کے دور ان ایرانی چیف آف جنرل اسٹاف میجرجنرل محمد باقری سے ملاقات کی جس میں دوطرفہ عسکری، دفاعی، سیکورٹی اور تعلیمی تعاون بڑھانے پر اتفاق کیا گیا ۔ نجی ٹی وی نے ایرانی میڈیا کے حوالے سے بتایاکہ آرمی چیف جنرل سید عاصم منیر نے ایرانی مسلح افواج کے ہیڈکوارٹرز کا دورہ کیا، ہیڈکوارٹرز آمد پر ایرانی چیف آف جنرل اسٹاف میجر جنرل محمد باقری نے پرتپاک استقبال کیا۔رپورٹ کے مطابق آرمی چیف جنرل عاصم منیر اور ایرانی چیف آف جنرل اسٹاف کے مابین ملاقات میں دوطرفہ عسکری، دفاعی، سیکورٹی اور تعلیمی تعاون بڑھانے پراتفاق کیا گیا۔ جنرل محمد باقری نے دونوں ملکوں کے تاریخی تعلقات پر روشنی ڈالی۔