لاہور(نمائندہ خصوصی ) ملک میں بسوں اور ٹرکوں کی پیداوار میں گزشتہ مالی سال کے دوران سالانہ بنیادوں پر 41 فیصد کمی ریکارڈ کی گئی ہے۔آل پاکستان آٹومینوفیکچررز ایسوسی ایشن کے اعدادوشمار کے مطابق مالی سال 2022-23 میں ملک میں بسوں اور ٹرکوں کے 3836 یونٹس پیداوار ریکارڈ کی گئی جو مالی سال 2022 کی اسی مدت میں کے مقابلہ میں 41 فیصد کم ہے۔رپورٹ کے مطابق مالی سال 2022 میں ملک میں بسوں اور ٹرکوں کے 6498 یونٹس کی پیداوار ریکارڈکی گئی تھی۔ جون میں بسوں اور ٹرکوں کے 149 یونٹس پیداوار ریکارڈکی گئی جو مئی کے 153 یونٹس کے مقابلہ میں 3 فیصد اور گزشتہ سال جون کے مقابلہ میں 75 فیصد کم ہے۔اعدادوشمار کے مطابق گزشتہ مالی سال کے دوران ہینو کے 838 یونٹس ، ماسٹر کے 1234 یونٹس، جے ای سی کے 164 یونٹس اور ایسوزو کے 1600 یونٹس کی پیداوار ریکارڈکی گئی ہے۔