لاہور (نمائندہ خصوصی ) پروونشل ڈیزاسٹر مینجمنٹ کے مطابق ریائے ستلج میں پانی کی سطح مزید کم ہو گئی ہے اور گنڈا سنگھ والا کے مقام پر پانی کا بہاﺅ معمول پر ہے ۔ ترجمان پی ڈی ایم اے کے مطابق گنڈا سنگھ والا کے مقام پر پانی کی آمد 29000 اور اخراج بھی 29000 ہے۔دریائے ستلج میں ہیڈ سلیمانکی کے مقام پر نچلے درجے کا سیلاب ہے۔ہیڈ سلیمانکی میں پانی کی آمد 74438 اور اخراج بھی 74438 ہے۔دریائے راوی ، چناب اور جہلم میں پانی کا بہاﺅ معمول کے مطابق ہے۔ترجمان کے مطابق پی ڈی ایم اے صوبہ بھر کی انتظامیہ کے ساتھ مسلسل رابطے میں ہے ۔ڈی جی پی ڈی ایم اے عمران قریشی کے مطابق پی ڈی ایم اے کے صوبائی کنٹرول روم سے تمام دریاں کی کڑی نگرانی جاری ہے ۔