ریاض (نمائندہ خصوصی )سعودی وزیر خارجہ شہزادہ فیصل بن فرحان نے امریکی وزیر خارجہ بلینکن سے ٹیلی فونک گفتگو کی ہے۔ دونوں رہنماوں نے علاقائی اور بین الاقوامی معاملات پر ہونے والی پیش رفت پر تبادلہ خیال کیا۔سعودی میڈیا کے مطابق فون کال کے دوران سعودی عرب اور امریکہ کے درمیان دوطرفہ تعلقات کو مستحکم کرنے اور مختلف شعبوں میں انہیں مضبوط بنانے کے پہلوں کا جائزہ لیا گیا۔ دونوں وزرا نے علاقائی اور بین الاقوامی میدانوں میں ہونے والی پیش رفت اور اس سلسلے میں کی جانے والی کوششوں پر بھی تبادلہ خیال کیا۔ امریکی محکمہ خارجہ نے جمعہ کو کہا کہ بلینکن اور ان کے سعودی ہم منصب نے سوڈان میں تنازع کے خاتمے کے لیے اپنے مشترکہ عزم کی توثیق کی۔دونوں وزرا نے ایک فون کال کے دوران سوڈانی عوام کی انسانی ضروریات کو پورا کرنے کے اپنے عزم کی بھی توثیق کی۔