لاہور (نمائندہ خصوصی )وزیر اعظم شہباز شریف آج ( اتوار) کے روز متوقع طور پر گوجرانوالہ کو موٹروے سے لنک کرنے کے منصوبے کا افتتاح کریں گے ۔ نگران وزیر اعلیٰ پنجاب محسن نقوی اور دیگر بھی وزیر اعظم شہباز شریف کے ہمراہ ہوں گے۔بتایا گیا ہے کہ موڑ ایمن آباد کے قریب واقع رائل پام سٹی ہاﺅسنگ سوسائٹی میں وی آئی پیز کی آمد کے سلسلہ میں ہیلی پیڈ تیار کر لئے گئے ہیں۔ ڈپٹی کمشنر اور دیگر انتظامی افسران نے بھی وزیراعظم اور نگران وزیر اعلیٰ کی ممکنہ آمد کے سلسلہ میں موٹروے لنک کا تفصیلی جائزہ لیا جبکہ سکیورٹی انتظامات کو بھی حتمی شکل دی جا رہی ہے۔