لاہور (نمائندہ خصوصی ) وزیر اعظم شہباز شریف نے ایڈیشنل ڈائریکٹر جنرل انٹیلی جنس بیورو فوادسد اللہ خان کو ڈائریکٹر جنرل انٹیلی جنس بیور وتعینات کر دیا ۔ فواد اسد اللہ کا شمار انتہائی پروفیشنل اور محنتی افسران میں ہوتا ہے ۔ فواد اسد اللہ کی تقرری کی تین سال کیلئے کی گئی ہے ۔مذکورہ تقرری ملکی و غیر ملکی سکیورٹی کے حوالے سے کی گئی ہے ۔فواد اسد اللہ کو ہدایت جاری کی گئی ےہ کہ آئی بی کو جدید خطوط پر استوار کر کے ملک دشمن عناصر کا قلع قمع کیا جا ئے۔