اسلام آباد( نمائندہ خصوصی )سابق صدر جنرل ریٹائرڈ پرویز مشرف کی جانب سے 10 سال قبل دائر کی گئی اپیل ان کے انتقال کے 5 ماہ بعد سپریم کورٹ میں سماعت کے لیے مقرر ہو گئی .مشرف نے 2013 میں اپنے کاغذات نامزدگی مسترد ہونے کے خلاف سپریم کورٹ میں اپیل دائر کی تھی۔پرویز مشرف کے کاغذات نامزدگی مسترد ہونے کے خلاف اپیل 10 سال بعد سماعت کے لیے مقرر کر دی گئی ہے –