اسلام آباد (نمائندہ خصوصی ) وزیراعظم شہباز شریف نے کہا کہ اپریل 2022کو ہم نے ملک کی ذمہ داری سنبھالی تھی، اگست2023کو یہ ذمہ داری نگران حکومت کےسپرد کردیں گے۔قوم سے خطاب کرتے ہوئے وزیراعظم شہباز شریف نے کہا کہ گزشتہ چارسالوں میں بارودی سرنگیں بچھائی گئیں جسے صاف کیا، سوا سال کا مختصرعرصہ ناامیدی سے امید کی طرف سفرتھا، معاشی تباہی سےمعاشی استحکام کی طرف لوٹ آنےکا سفرتھا، کرپشن،نالائقی،سازشوں کی لگی آگ کو بجھایا۔شہباز شریف نے کہا کہ یہ سفر سیلاب میں گرے 3کروڑ متاثرین کوآباد کرنے کا سفرتھا، مہنگائی کے ستائے عوام کو کچھ ریلیف فراہم کرنے ، انسانی عظمت، قومی خودمختاری اورشہری آزادیوں کی بحالی کا سفرتھا، سب سےبڑے چیلنجزاورمشکلات کا سامنا کیا۔وزیراعظم نے کہا کہ عظیم دوست ملک چین،سعودی عرب،متحدہ عرب امارات کا دل سے شکر گزار ہوں، سرمایہ کاروں کا آہستہ آہستہ اعتماد بحال ہورہا ہے، روپے کی قدرمیں استحکام کیساتھ کیساتھ اسٹاک ایکسچینج 45ہزارکی بلند ترین سطح پرہے۔شہباز شریف نے کہا کہ الحمد اللہ اس حکومت نےایک معیاراورایک سمت تعین کی، ہم نے ووٹ بینک نہیں سٹیٹ بینک میں اضافے کی فکر کی، معاشی استحکام کے لیے آرمی چیف کی شبانہ کاوشوں کی بھرپور تحسین کرتا ہوں، اب وقت آگیا ہے اپنا کھویا ہوا مقام واپس حاصل کرنا ہے، اس عظیم مقصد کے لیےمعاشی بحالی کا عظیم پروگرام تیارکرلیا گیا ہے۔قوم سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ زراعت،صنعت،معدنیات،آئی ٹی سیکٹرمیں بڑی سرمایہ کاری کی راہیں ہموارہورہی ہے، قومی ایجنڈے پرتمام حکومتیں اورفوج انتھک محنت سےاس منصوبے کوکامیاب کروائیں گے، دوہزارارب کا کسان پیکج دیا گیا، زراعت،صنعت،آئی ٹی کےشعبوں میں بلاسود قرضوں کےعلاوہ لیپ ٹاپس،تعلیمی وضائف کی فراہمی جاری ہے۔وزیراعظم کا مزید کہنا تھا کہ ملک بھرمیں نئے منصوبوں کا آغازمعاشی بحالی کےسفرکا آغازہے، اب ہمارے سامنےایک ہی راستہ کشکول توڑدیں ،مقروض رہنا چھوڑدیں، محتاجی کی زنجیروں کو توڑ کرپاو¿ں پرکھڑا ہونا ہوگا، ہراول دستہ عوام کوبننا ہوگا، دعا کرتے ہیں نومئی جیسا یوم سیاہ قوم کی زندگی میں نہ آئے۔خطاب کے دوران انہوں نے کہا کہ نوازشریف 2013 میں ملک کو ترقی کی شاہراہ پرلائے پھرلائیں گے، جیسے مہنگائی، لوڈشیڈنگ، دہشت گردی ختم کی پھرکریں گے، جس طرح نوجوانوں کو روزگار مہیا کیا تھا پھرکریں گے، آئیں نفرت مٹائیں اورمحبتیں تقسیم کریں اورایک قوم ہوجائیں۔