کراچی(نمائندہ خصوصی) گورنرسندھ سے پاکستان ہاکی فیڈریشن کے سیکریٹری جنرل سید حیدر حسین نے گورنرہائوس میں ملاقات کی ۔ ملاقات میں ہاکی کے فروغ ، اولمپک کوالیفائبگ زٹورنامنٹ کے انعقا د اور دیگر امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ گورنرسندھ نے کہا کہ کئی برس بعد پاکستان میں ہاکی کے عالمی مقابلہ کا انعقاد خوش آئند ہے اس وقت قومی کھیل کا فروغ کے اقدامات انتہائی نا گزیر ہیں ۔انہوں نے ہدایت دی کہ علاقائی سطح پر قومی کھیل کو فروغ حکمت عملی تیار کی جائے ۔پاکستان ہاکی فیڈریشن کے سیکریٹری جنرل سید حیدر حسین نے بتایا کہ اگلے برس جنوری میں اولمپک کوالیفائنگ میچز ہوں گے جس میں نیا کی 8 ٹیمیں شرکت کریں گی۔انہو ں نے مزید کہا کہ قومی کھیل کے فروغ کے لئے ہر ممکن اقدامات یقینی بنائے جارہے ہیں ۔