کراچی(نمائندہ خصوصی)
قائم مقام چیف سیکریٹری سندھ بقاء الله انڑ نے کیا کے گرمی 50 ڈگری تک بڑھ رہی ہے اگر 52 ڈگری تک ہوئی تو کوئی فصل نہی ہو سکے گا۔ یہ بات انہونے آج سندھ سیکریٹری میں پودا لگا کر شجر کاری مہم کا آغاز کرنے کے دوران کی۔اس دوران سیکریٹری سروسز خالد حیدر شاہ، سیکریٹری جنرل ایڈمنسٹریشن محمد علی کوسو نے بھی سندھ سیکریٹری میں پودے لگائے۔
اس دوران افسران سے مخاطب ہوتے ہوئے بقاء اللہ انڑ نے کہا کے ماحولیاتی تبدیلی سے بچاؤ کے لئے ہمیں مزید درخت لگانے ہونگے۔ موسمیاتی تبدیلی خطرناک حد تک بڑھ رہی ہے۔ گرمی 50 ڈگری تک بڑھ رہی ہے اگر 52 ڈگری تک ہوئی تو کوئی فصل نہی ہو سکے گا۔ انہونے مزید کہا کے گرمی سے بچاؤ کے لئے ہم سب کو پودے لگانے ہونگے۔ ہر شہری شجرکاری مہم میں بڑھ چڑھ کر حصہ لیں نئی نسل کو صاف ماحول کی فراہمی ہمارا فرض ہے۔ انہونے مزید کہا کے صوبے کے تمام افسران بھی اپنے گھر اور دفاتر میں پودے لگائیں محکمہ جنگلات پودے فراہم کرے گا۔ انہونے مزید کہا کے مون سون بارشوں سے قبل پودے لگائیں جائیں۔