کراچی(نمائندہ خصوصی)
گورنرسندھ کامران خان ٹیسوری سے گھانا کے ہائی کمشنر Eric Owusu Boateng نے گورنرہائوس میں ملاقات کی۔ ملاقات میں دوطرفہ تعلقات ، دولت مشترکہ ممالک کے مابین قریبی تعاون، سرمایہ کاری اور وفود کے تبادلوں پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ ہائی کمشنر Eric Owusu Boateng نے گورنر سندھ کامران خان ٹیسوری کے ہمراہ امید کی گھنٹی بھی بجائی۔ گورنر سندھ نے امید کی گھنٹی کے اغراض و مقاصد سے گھانا کے ہائی کمشنر کو آگاہ کیا۔بعد ازاں ہائی کمشنر Eric Owusu Boateng نے طاقتور پاکستان کے تحت تقسیم کئے جانے والے راشن بیگز کا معائنہ کیا ۔ انہوں نے قائد روم کا بھء دورہ کیا اور بابائے قوم کے زیر استعمال اشیا کا جائزہ لیا۔ اس موقع پر گورنرسندھ نے کہا کہ پاک گھانا دوطرفہ تعلقات وقت کے ساتھ ساتھ مزید مستحکم ہورہے ہیںاس ضمن میں پاکستان گھانا ایسوسی ایشن کا کردار بزھی نمایاں ہے ۔انہوں نے مزید کہا کہ گھانا افریقہ کے اہم ممالک میںسے ایک ہے ،باہمی تجارت میں اضافہ دونوں ممالک کے لئے فائدہ مند ثابت ہوگا ۔