پشاور(نمائندہ خصوصی) وزیرِ اعظم محمد شہباز شریف نےوزیرِ اعظم یوتھ پروگرام کے تحت خیبر پختونخوا کے باصلاحیت نوجوانوں میں لیپ ٹاپ تقسیم کئے۔ صوبہ خیبر پختونخوا کی مختلف یونیورسٹیوں کے ہونہار طلباو طالبات میں لیپ ٹاپ تقسیم کرنے کے لئے تقریب کاانعقاد کیاگیا۔ اس موقع پر گورنر خیبرپختونخوا حاجی غلام علی، نگران وزیراعلیٰ اعظم خان، وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات مریم اورنگزیب،وزیر اعظم کی معاون خصوصی برائے امور نوجوانان شزہ فاطمہ ، وزیراعظم کے معاون خصوصی انجینئر امیر مقام،معاون خصوصی عطا تارڑ اور چیئرمین ہائرایجوکیشن کمیشن ڈاکٹر مختار احمد بھی موجود تھے۔