کراچی(نمائندہ خصوصی) گورنرسندھ کامران خان ٹیسوری نے صوبائی اسمبلی سے منظور ہونے والے 5بلوں پر دستخط کر کے ان کی توثیق کردی۔ ان میں سندھ ورکرز ویلفیئر فنڈ ترمیمی بل 2023،شہید ذوالفقار علی بھٹو انسٹیٹیوٹ آف سائنس اینڈ ٹیکنالوجی یونیورسٹی بل 2023، AL-KAWTHARیونیورسٹی بل 2023، نجی قرضوں پر سود کی ممانعت کا بل2023اور شہیدوں کے معاوضہ کا ترمیمی بل2023شامل ہیں۔گورنر سندھ کی توثیق کے بعد یہ بل ایکٹ کی شکل میں قانون بن جائیں گے۔ یہ بل سندھ اسمبلی نے جون کے مہینہ میں منظور کئے تھے۔