اسلام آباد (نمائندہ خصوصی )محکمہ موسمیات نے مزید مون سون بارشوں کی پیشگوئی کر دی جس کے مطابق 13 سے 17 جولائی تک مزید مون سون بارشیں ہوں گی۔محکمہ موسمیات کے مطابق 12 جولائی کو بحیرہ عرب سے مون سون ہوائیں ملک میں داخل ہوں گے، 14 جولائی کو مغربی ہوائیں ملک کے بالائی حصوں میں داخل ہوں گی۔ محکمہ موسمیات کے مطابق 12 سے 17 جولائی تک کشمیر، مری، گلیات،اسلام آباد، راولپنڈی، چکوال، جہلم میں تیز ہواو¿ں اور آندھی کے ساتھ موسلا دھار بارشوں کا امکان ہے۔ محکمہ موسمیات کے مطابق 13 سے 17 جولائی تک گلگت بلتستان، چترال، سوات مانسہرہ، پشاور، مردان لکی مروت، کوہاٹ میں گرج چمک کے ساتھ موسلا دھار بارش کا امکان ہے۔ محکمہ موسمیات کے مطابق 14 سے 16 جولائی تک بارکھان، لورالائی، لسبیلہ، سکھر، جیک آباد تیز ہواو¿ں اور گرج چمک کے ساتھ موسلا دھار بارش کا امکان ہے۔محکمہ موسمیات کے مطابق 14 سے 17 جولائی کے دوران اسلام آباد، راولپنڈی، گوجرانوالہ میں نشیبی علاقے زیر آب آنے کا خدشہ ہے۔ محکمہ موسمیات کے مطابق مری، گلیات، کشمیر، گلگت بلتستان میں لینڈ سلائیڈنگ کا خدشہ ہے،کسانوں اور سیاحوں جو محتاط رہنے کی ہدایت کی گئی ہے،تمام متعلقہ اداروں کو الرٹ رہنے کی ہدایت کی جا رہی ہے۔