لاہور(نمائندہ خصوصی ) لاہور پولیس نے گرفتار ملزمان کے بیانات کی روشنی میں چیئرمین پی ٹی آئی کو مزید 3 مقدمات میں نامزد کردیا۔چیئرمین تحریک انصاف کی مزید تین دہشتگردی مقدمات میں نامزدگی کے بعد ان کے خلاف دہشتگردی کی دفعات کے تحت نامزد مقدمات کی تعداد 10 ہوگئی۔ پولیس کے مطابق پنجاب کے دیگر اضلاع میں 19مقدمات میں چیئرمین تحریک انصاف نامزد ہیں، انویسٹی گیشن کے بعد لاہورمیں درج دہشتگردی کے3تین مقدمات میں چیرمین تحریک انصاف کونامزد کیاگیا۔رپورٹ کے مطابق ملتان کے3 ،راولپنڈی2 ،فیصل آباد2 اور گجرانوالہ کے ایک دہشتگردی کے مقدمہ میں چیئرمین تحریک انصاف کو نامزد کیا گیا۔