لاہور(نمائندہ خصوصی) پاکستان میں آئل ریفائنری کے قیام میں اہم پیشرفت سامنے آئی ہے۔ پاکستان اورسعودی عرب کے درمیان اگست کے پہلے ہفتے میں معاہدے پر دستخط ہونے کا امکان ہے۔پاک سعودیہ معاہدے پر دستخط عالمی منرل کانفرنس کے دوران ہونے کا امکان ہے۔ دو روزہ عالمی کانفرنس 31جولائی کو پاکستان میں متوقع ہے۔ سعودی عرب، یواے ای اور دیگر ممالک کو دعوت نامے بھیج دئیے گئے ہیں۔ دونوں ممالک کے درمیان ایم او یوز پہلے ہوچکے ہیں۔حکام وزارت پٹرولیم کے مطابق آئل ریفائنری کے قیام سے پاکستان کی اسٹوریج صلاحیت بڑھے گی۔سرمایہ کاروں کی سہولت کیلئے ریفائنری پالیسی منظور کی جاچکی ہے۔ سعودی عرب اور یو اے ای ریفائنریز میں 15ارب ڈالر کی سرمایہ کاری کریں گے۔ سعودی عرب،یو اے ای اور دیگرممالک منرل ڈویلپمنٹ میں بھی سرمایہ لگائیں گے۔