اسلام آباد( نمائندہ خصوصی )پیپلز پارٹی کے ترجمان فیصل کریم کنڈی نے کہا ہے کہ پارہ چنارمیں 2 قوموں کے درمیان زمین کے تنازع پر لڑائی چل رہی ہے ان واقعات کو شیعہ سنی سے نہ جوڑا جائے ،اس کو بنیاد بنا کر پاکستان میں امن وامان کی صورت حال خراب کرنے کی اجازت نہیں دیں گے ،تمام علماءکرام سے گزارش ہے اس قسم کی ویڈیوز پھیلانا چھوڑ دیں۔منگل کے روز پریس کانفرنس کرتے ہوئے فیصل کریم کنڈی نے کہا کہ اس وقت پارہ چنار کی پوزیشن بہت خراب ہے ،دو قوموں کے درمیان زمین کے تنازع پر لڑائی چل رہی ہے ،تقسیم کے بعد سے اب تک زمین کا تنازعہ حل نہیں ہو سکا ،انہوںنے کہا کہ ساجد طوری پارہ چنار میں موجود ہیں وفاق سے مل کر جرگہ بھی ہو رہا ہے ،امید ہے دونوں گروپوں کے درمیان مسئلے کا حل نکل آئیگا ،انکا کہنا تھا کہ اس کو شیعہ سنی کا رنگ دیا جا رہا ہے اس کو یہ رنگ نہ دیا جائے محرم قریب ہے ،ایسا نہ ہو اس کو بنیاد بنا کر پاکستان میں امن و امان کی صورتحال پیدا کی جا سکے ہم ایسا کسی صورت نہیں ہونے دیں گے ،پیپلزپارٹی کا دو ٹوک مﺅقف ہے کہ وہ کاروائی ہونی چاہیے اور جرگہ ہونا چاہیے،فیصل کریم کنڈی کا مزید کہنا تھا کہ بلاول بھٹو زرداری جاپان کے دورے پر ہیں ،وزیر خارجہ زائرین ویزہ فیس بڑھانے سے متعلق خبریں بے بنیاد ہیں ،فیسیں بڑھانے نہ بڑھانے کا تعلق وزارت داخلہ کے ساتھ ہیں ،نومبر میں بھی الیکشن کی الیکشن کی باتیں ہو رہی ہیں تمام جماعتیں متفق ہیں تو نومبر میں الیکشن کے لیے تیار ہیں۔