اسلام آباد (نمائندہ خصوصی )بنگلہ دیشی وزیر اعظم شیخ حسینہ نے پاکستانی ہم منصب شہباز شریف کو آم تحفے کے طور پر بھیجے ہیں۔بنگلہ دیشی میڈیا کی رپورٹ کے مطابق اسلام آباد میں بنگلہ دیش کے ہائی کمیشن نے 15 سو کلو آم پاکستانی وزارت خارجہ کے پروٹوکول افسر کے حوالے کیے گئے،بنگلہ دیشی ہائی کمشنر کا کہنا ہے وزیراعظم کا یہ تحفہ دونوں برادر ممالک کے درمیان سفارتی تعلقات میں ایک نئی جہت کا اضافہ کرے گا۔ یہ تحفہ باہمی دوطرفہ تعلقات کی ترقی کو بہتر کرے گا۔