پشاور(نمائندہ خصوصی )لیپ ٹاپ حاصل کرنے والے نوجوان کی خواہش پوری ہوگئی ،وزیر اعظم شہباز شریف نے انہیں اپنی کرسی پر بٹھا دیا،تفصیل کے مطابق پشاور میں لیپ ٹاپ کی تقریب میں ایک طالب علم نے وزیراعظم شہباز شریف کی جانب سے لیپ ٹاپ کا تحفہ دینے پر شکریہ ادا کیا اور کہا کہ ہم اس لیپ ٹاپ کی بدولت محنت کر کے کل کو وزیراعظم کی کرسی پر بیٹھیں گے ،وزیر اعظم نے نوجوان کی خواہش اسی وقت پورا کر دیا اورطالب علم کو اپنی کرسی پر بٹھایا اور اس کی حوصلہ افزائی کی۔