اسلام آباد (نمائندہ خصوصی ) وزیرِ اعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ بڑھتی آبادی قومی منصوبوں کو متاثر کرتی ہے۔۔ آبادی اور دستیاب وسائل کے درمیان توازن رکھنا انتہائی اہم ہے۔ آبادی کے عالمی دن کے موقع پر جاری کیے گئے بیان میں وزیرِ اعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ بڑھتی آبادی قومی منصوبوں کو متاثر کرتی ہے۔ وزیرِ اعظم نے کہا ہے کہ بڑھتی آبادی اور دستیاب وسائل کی ضروریات میں وسیع تفاوت پر توجہ مرکوز کرنا ہو گی۔ انہوں نے کہا کہ برداریوں اور لوگوں کو بااختیار بنانے کے لیے مثبت پالیسی اقدامات کی ضرورت پر توجہ دینا ہو گی۔ انہوں کہا کہ آبادی اور دستیاب وسائل کے درمیان توازن رکھنا ہو گا۔ انہوں نے کہا کہ آبادی اور وسائل میں توازن قائم کرنا لاکھوں لوگوں کی ضروریات کو پورا کرنے کے لیے اہم ہے۔