کراچی(نمائندہ خصوصی )سندھ کے وزیر خوراک مکیش چاﺅلہ نے کہا ہے کہ آٹے کا بحران ہم نے پیدا نہیں کیا، ہم گندم کی ضلع بندی نہیں کھول رہے تھے تب ملز ایسوسی ایشن دباﺅ ڈال رہی تھی۔وزیر خوراک مکیش چالہ نے آٹے کے بحران سے متعلق اپنے بیان میں کہا کہ فلور ملز ایسوسی ایشن نے گندم کی ضلع بندی ختم کرائی اور کہا آٹا سستا کریں گے، سندھ حکومت نے جب ضلع بندی ختم کی تو آٹے کا بحران پیدا کر دیا گیا۔وزیرخوراک نے کہا کہ مارکیٹ میں آٹا مہنگا ہونے کے ذمہ دار ضلع بندی ختم کرانے والے ہیں، گندم کو ذخیرہ کرنے والوں کے خلاف کارروائی کی جائے گی۔