کابل (نمائندہ خصوصی ) طالبان ترجمان ذبیح اللّٰہ مجاہد نے کہا ہے کہ افغان سر زمین سے پاکستان کیلئے خطرہ بننے کی کسی کو اجازت نہ دینے کے پابند ہیں۔ اپنے ایک بیان میں انہوں نے کہا کہ وزیرستان کے مہاجرین جو تنازعات کی وجہ سے افغانستان میں داخل ہوئے ہیں، انہیں منتقل کیا جائے گا۔ انہوں نے کہا کہ ان افراد کی منتقلی پاکستان کو افغانستان سے خطرات کے تحفظ کی یقین دہانی کے طور پر کی جائےگی ۔