لاہور(نمائندہ خصوصی) سابق وزیراعظم و مسلم لیگ (ن) ےاز شریف نے نومبرمیں انتخابات کا عندیہ دیتے ہوئے الیکشن مہم تیز کرنے کی ہدایت کر دی۔ذرائع کے مطابق نواز شریف نے پاکستان میں اہم پارٹی رہنماﺅں سے ٹیلیفونک رابطے کیے ہیں۔ذرائع کی جانب سے دعوی کیا جا رہا ہے کہ موجودہ حکومت 11 یا 12 اگست کو تحلیل کر دی جائے گئی۔نوازشریف کا پنجاب میں ٹکٹوں کی تقسیم اور انتخابی اتحاد پراہم فیصلہ متوقع ہے۔پنجاب میں 30 فیصد نئے چہروں کو میدان میں اتارا جائے گا،ٹکٹوں کی تقسیم کا مرحلہ اگست اور ستمبر میں مکمل کیا جائے گا۔سعودی عرب میں نوازشریف کی وطن واپسی کی حتمی تاریخ طے پانے کا عمل جاری ہے،نواز شریف کی اہم رہنماﺅں سے ملاقاتیں اورقانونی ٹیم سے مشاورت بھی جاری ہے۔