لاہور(نمائندہ خصوصی ) پاکستان مسلم لیگ (ن) کے قائد نواز شریف نے پی ڈی ایم کے سربراہ مولانا فضل الرحمان کے تحفظات کو دور کرنے کیلئے دبئی مدعو کر لیا ہے ۔ ذرائع کے مطابق نوازشریف لندن روانگی کی بجائے سعودی عرب سے دوبارہ دبئی جائیں گے جہاں پر ان کی مولانا فضل الرحمان سے ملاقات ہو گی ۔ بتایا گیا ہے کہ نواز شریف مولانا فضل الرحمان کو دبئی میں مسلم لیگ (ن) اور پیپلز پارٹی کی قیادت کے درمیان ہونے والی ملاقاتوں میں اعتماد میں لیں گے اور ان کے تحفظات کوبھی دور کیا جائے گا۔