اسلام آباد (نمائندہ خصوصی )وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات مریم اورنگزیب نے کہا ہے کہ بیرون ملک چیئرمین پاکستان تحریک انصاف کے پراکسیز موجود ہیں، اس وقت تحریک انصاف کا کوئی ترجمان نہیں، صرف ٹوئٹر ہینڈل ترجمان ہے،بے شرم آدمی سوال کرتا ہے 9 مئی کے واقعات کا فائدہ کس کو ہوا؟ 9 مئی کے واقعات کا فائدہ صرف پاکستان کے دشمنوں کو ہوا ہے، 9 مئی کی توڑ پھوڑ اور جلاﺅگھیراﺅ میں ملوث عناصر کے خلاف کارروائی کی جائے گی،کے کہنے پر دوسروں کو چور کہنے والے لوگ آج نواز شریف کی اچھائی کی گواہیاں دے رہے ہیں۔پیر کو یہاں پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے وفاقی وزیر اطلاعات مریم اورنگزیب نے کہاکہ فارن ایجنٹ نے اپنے ٹوئٹ میں سوال اٹھایا ہے کہ 9 مئی کے واقعہ کا کس کو فائدہ پہنچا؟، فارن ایجنٹ نے ٹویٹ میں بھی کچھ سوالات اٹھائے ہیں، فارن ایجنٹ کے مطابق ان کی جماعت پاکستان کی سب سے بڑی جماعت ہے، اس جماعت کا کوئی ترجمان نہیں، ان کا ترجمان ٹوئٹر ہینڈل ہے۔ مریم اور نگزیب نے کہاکہ آج کل تحریک انصاف کا کوئی ترجمان نہیں، کوئی بھی شخص اپنا چہرہ اس فتنے اور فسادی کے لئے سامنے لانے کو تیار نہیں۔ انہوںنے کہاکہ فراڈ، سازشی، فتنہ، فسادی ٹولہ ملک اور عوام کو لوٹ کر چلا گیا، عوام کی روزی روٹی تباہ کی، معیشت تباہ کی، یہ شخص جھوٹا اور ذہنی مریض ہے، اس کا مرض لا علاج ہے۔ مریم اور نگزیب نے کہاکہ فتنے کے کہنے پر دوسروں کو چور کہنے والے لوگ آج نواز شریف کی اچھائی کی گواہیاں دے رہے ہیں۔ انہوںنے کہاکہ ملک سے باہر بیٹھا اس فسادی کا ٹولہ اداروں کے خلاف مہم جوئی کرتا ہے، اس ٹولے نے لسبیلہ ہیلی کاپٹر کے شہداءکے خلاف مہم جوئی کی، آرمی چیف، اہم شخصیات کے خلاف خطرناک سوشل میڈیا مہمات چلائیں۔ وفاقی وزیر اطلاعات ونشریات نے کہاکہ اداروں کے خلاف سوشل میڈیا پر مذموم مہم چلائی جا رہی ہے، یہ تمام لوگ اس فارن ایجنٹ، جھوٹے اور فراڈیئے کی پراکسیز ہیں۔ وزیراطلاعات نے کہاکہ فارن ایجنٹ کبھی کہتا ہے مجھ پر قاتلانہ حملہ ہو رہا ہے۔ انہوںنے کہاکہ کوئی پوچھے کہ اگر تم پر قاتلانہ حملہ ہونے والا ہے تو منہ پر بالٹی رکھنے کی کیا ضرورت ہے۔ وزیراطلاعات نے کہاکہ ایف آئی اے کے پاس تمام ثبوت موجود ہیں جن پر کارروائی ہو رہی ہے،وہ تمام عناصر جو آزادی اظہار رائے کا سہارا لے کر اس قسم کا خطرناک کھیل کھیلتے ہیں، ان کے خلاف ثبوت آ چکے ہیں۔وزیر اطلاعات نے کہاکہ میں واضح کرنا چاہتی ہوں کہ ایسی حرکتوں سے اگر کوئی نقصان ہوا تو اس کا ذمہ دار یہ شخص ہوگا۔ وفاقی وزیر نے کہاکہ یہ خود کہتا تھا کہ 9 مئی کے واقعات میری گرفتاری کے ردعمل میں ہوئے۔ مریم اور نگزیب نے کہاکہ جس شخص نے 9 مئی کے واقعات کی منصوبہ سازی کی، وہ پوچھتا ہے کہ اس کا فائدہ کس کو ہوا؟۔ مریم اور نگزیب نے کہاکہ جس شخص نے نوجوانوں کو تشدد پر اکسایا وہ پوچھتا ہے 9 مئی کے واقعات کا فائدہ کس کو ہوا؟ ۔ انہوںنے کہاکہ 9 مئی کے واقعہ کا فائدہ پاکستان کے دشمن کو ہوا ہے،اس سازش کو ناکام بنانے کا فائدہ پاکستان کے عوام کو ہوا۔ مریم اور نگزیب نے کہاکہ پاکستان کی سیاست میں تم واحد شخص ہو جس نے ہر جرم کیا ہے،تم قوم کے مجرم ہو، تم شہداءاور ان کے ورثاءکے مجرم ہو۔ وزیراطلاعات نے کہاکہ تم نے 90 ملین پاﺅنڈ کا ڈاکہ ڈالا، ملک میں نفرت، انتشار، فساد اور فتنہ پھیلایا، ہر وہ الزام جو دوسروں پر لگایا، اس کے مجرم تم ہو۔ وفاقی وزیر نے کہاکہ تمہیں کیا پتا کہ زیادتی کیا ہوتی ہے؟ تمہیں کیا پتا کہ کسی کی بہن اور بیٹیاں کیا ہوتی ہیں؟