اسلام آباد (نمائندہ خصوصی )مختلف مقدمات میں چیئرمین تحریک انصاف عمران خان کی ضمانت میں توسیع کردی گئی۔چیئرمین پی ٹی آئی کے خلاف 6 اور بشریٰ بی بی کے خلاف تھانہ کوہسار میں درج مقدمے کی سماعت ایڈیشنل سیشن جج طاہرعباس سِپرا نے کی۔ وکیل شیرافضل نے کہا کہ اسلام آباد ہائی کورٹ میں پیش ہونا ہے، سماعت بعد میں سن لیں، جج طاہرعباس سِپرا نے کہا کہ آپ حتمی دلائل دیں گے؟ وکیل شیرافضل مروت نے کہا کہ جی دیں گے، ابھی اسلام آباد ہائیکورٹ جانے دیں۔اس دوران پی ٹی آئی لیگل ٹیم کی چیئرمین پی ٹی آئی کو عدالت سے لے جانے کی کوشش کی جس پر جج طاہر عباس سپرا نے کہا کہ نہیں، چیئرمین پی ٹی آئی کو روکیں، جج طاہرعباس سِپرا نے پوچھا دیگر کیس میں کیا تاریخ ہوئی ہے؟ وکیل شیرافضل مروت نے کہا کہ19 جولائی کی تاریخ پراسیکیوشن کی رضامندی سے ہوئی، کل یا پرسوں سماعت مقرر کردیں، 6 مقدمات الگ نوعیت کے ہیں، آپ کی عدالت میں چند کیسز میں شامل تفتیش ہونا باقی ہے۔وکیل سلمان صفدر نے کہا کہ اےٹی سی کے مقدمات سب سے پرانے ہیں، ان میں شاملِ تفتیش ہو چکے ہیں، جج طاہرعباس سِپرا نے کہا کہ انسانی قوت کے مطابق ایک دن میں تمام کیسز میں شاملِ تفتیش ہونا ممکن نہیں، چیئرمین پی ٹی آئی اسلام آباد میں ہی رہائش پذیر ہیں۔جج طاہرعباس سِپرا نے پی ٹی آئی لیگل ٹیم سے مکالمہ کیا کہ میری معلومات کیسز سے بڑھ کر نہیں ہے، وکیل شیرافضل مروت نے کہا کہ دعا نکلتی ہے آپ کے لیے، 19 جولائی کی تاریخ دیں اور ہمارا دل خوش کردیں۔سماعت کے بعد جج طاہرعباس سِپرا نے چیرمین پی ٹی آئی کی 6 مقدمات میں عبوری ضمانت میں 19 جولائی تک توسیع کرتے ہوئے کہا کہ اگر شامل تفتیش نہ ہوئے تو آئندہ سماعت پر فیصلہ سنا دوں گا، ضمانت میں توسیع کے بعد چیرمین پی ٹی آئی کمرہ عدالت سے روانہ ہوئے۔دوسری جانب انسداد دہشت گردی عدالت میں چیئرمین پی ٹی آئی کے خلاف مقدمات کی سماعت یوئی، انسداد دہشت گردی عدالت کے جج ابو الحسنات ذولقرنین نے کیسز کی سماعت کی، چیئرمین پی ٹی آئی کے خلاف تھانہ کھنہ میں 2 جب کہ تھانہ بھارہ کہو میں ایک مقدمہ درج ہے۔ادھر ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن کورٹ میں چیئرمین پی ٹی آئی کے خلاف تھانہ کوہسار، شہزاد ٹاون اور کھنہ میں درج مقدمات سے متعلق سماعت ہوئی، ایڈیشنل سیشن جج فرخ فرید بلوچ نے سماعت کی، وکیل سلمان صفدر نے کہا کہ گزشتہ روز مجموعی طور پر 7 اور شہزاد ٹاو¿ن کےدو مقدمات میں شاملِ تفتیش ہوئے ہیں، اسلام آباد ہائیکورٹ میں پیش ہونا ہے، 9 نئے کیسز ہیں۔وکیل شیرافضل مروت نے کہا کہ ہائیکورٹ میں کل 16 کیسز ہیں، جج فرخ فرید نے کہا کہ چھوٹا سا کیس ہے، دیگر کیسز چھوڑ کر یہاں آئے ہیں، وکیل سلمان صفدر نے 19 جولائی تک سماعت ملتوی کر نے کی استدعا کی جس پر جج فرخ فرید نے دو مقدمات میں چیرمین پی ٹی آئی کی عبوری ضمانت 19 جولائی تک منظور کرلی