اسلام آباد(نمائندہ خصوصی )سوئس وزیر خارجہ نے نیشنل ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی ہیڈ کوارٹر کا دورہ کیا اور چیئرمین این ڈی ایم اے سے ملاقات کی،ملاقات میں آفات سے نمٹنے کی تیاری کے مختلف پہلوو¿ں اور دونوں ممالک کے درمیان ڈیزاسٹر مینجمنٹ کے شعبے میں تعاون پرزور دیا گیا۔چیئرمین این ڈی ایم اے سے سوئس وزیر خارجہ نے ملاقات کی جس میں لیفٹیننٹ جنرل انعام حیدر ملک نے آفات سے نمٹنے کے لیے مقامی آبادی کی شمولیت کی اہمیت پر زور دیا۔ انہوں نے سوئس وفد کو پاکستان میں آفات سے نمٹنے کی تیاری کے حوالے سے فرضی مشقوں کے انعقاد اور دیگر منصوبوں اور اقدامات کے حوالے سے آگاہ کیا۔ سوئس وفاقی وزیر نے پاکستان میں ڈیزاسٹر مینجمنٹ میں ہونے والی ترقی اور کامیابیوں کو سراہا۔