کراچی (نمائندہ خصوصی ) میئر کراچی اورچیئرمین سندھ سالڈ ویسٹ مینجمنٹ بورڈ بیرسٹر مرتضی وہاب نے مون سون بارش کے پانی کی بروقت نکاسی کے لئے پورے شہر کا دورہ کیا اور انتظامات دیکھے اس موقع پر ایس ایس ڈبلیو ایم بی کے ایگزیکٹو ڈائریکٹر آپریشن طارق نظامانی اور متعلقہ افسران موجود تھے۔ مئیر کراچی نے ہدایت کی کہ جن پوائنٹس پر ابھی پانی موجود ہے وہ رات میں ہی کلئیر کر دئیے جائیں۔دیگر تفصیلات میں ایم ڈی سالڈ ویسٹ کی ہدایت پرشہریوں کو ریلیف فراہم کرنے کے لئے ہرزون میں کیمپ لگا دئیے گئے ہیں اورعملہ متحرک ہے،عوام کی شکایات کے فوری ازالے کے لئے شکایتی مرکز چوبیس گھنٹے فعال کردیا گیاہے مزید تفصیلات میں رات گئے تک افسران و عملہ سڑکوں پر موجود رہا متعدد سڑکیں پانی کی نکاسی کے بعد کلیئر کردی گئیں ہیںجبکہ متوقع مزید بارش کے سلسلے میں ایمرجنسی نافذ رہے گی۔ شہریوں سے موصول ہونے والی شکایات کا ازالہ بروقت یقینی بنایا جا رہا ہے اس سلسلے میںنجی کنٹریکٹرز کوبھی ہدایت کی گئی ہے کہ بلاتعطل کچرااٹھایا جائے ۔