کراچی (نمائندہ خصوصی) گورنر سندھ کامران خان ٹیسوری نے سوئس کنفیڈریشن کے امور خارجہ کے وزیر Ignazzio Cassisسے ون آن ون ملاقات کی۔ ملاقات میں پاک سوئٹزر لینڈ باہمی تعلقات، ان میں اضافہ کے اقدامات اور باہمی دلچسپی کے دیگر امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ بعد ازاں گورنر سندھ نے Ignazzio Cassisکو جناح انٹرنیشنل ایئرپورٹ کراچی سے رخصت کیا۔