اسلام آباد (نمائندہ خصوصی )آبی ذخائر پانی سے بھرنے لگے، تین بڑے ڈیموں میں پانی کا مجموعی زخیرہ 78 لاکھ ایکڑ فٹ تک پہنچ گیا۔ترجمان واپڈا کے مطابق ملک بھر میں حالیہ پری مون سون بارشوں کے باعث تربیلا ڈیم میں پانی کا ذخیرہ 39 لاکھ 14 ہزار ایکڑ فٹ ریکارڈ ہوا، تربیلا ڈیم میں گزشتہ روز پانی کا ذخیرہ 38 لاکھ 25 ہزار کیوسک تھا، اسی طرح منگلا ڈیم میں پانی کا ذخیرہ 37 لاکھ ایکڑ فٹ تک پہنچ گیا جہاں گزشتہ روز پانی کا زخیرہ 36 لاکھ ایکڑ فٹ ریکارڈ ہوا تھا، چشمہ میں آج پانی کا زخیرہ 1 لاکھ86 ہزار کیوسک فٹ ہے، چشمہ ڈیم میں گزشتہ روز بھی پانی کا ذخیرہ 1 لاکھ 86 ہزار فٹ ریکارڈ ہوا تھا۔