اسلام آباد (نمائندہ خصوصی )سائبر حملے کے خدشے پر الیکشن کمیشن آف پاکستان نے سائبر سیکیورٹی الرٹ جاری کر دیا،الیکشن کمیشن کی جانب سے اپنے ملازمین کو ای میلز استعمال نہ کرنے کی ہدایت کی گئی ہے۔ذرائع کے مطابق الیکشن کمیشن کے افسران و ملازمین کو نامعلوم شناخت سے ای میلز موصول ہوئی ہیں۔الیکشن کمیشن کی جانب سے افسران و ملازمین کو موصول ہونے والی ای میلز نہ کھولنے کا حکم دیا گیا ہے۔الیکشن کمیشن آف پاکستان کا اپنے حکم میں کہنا ہے کہ ای میلز کھولنے سے قیمتی معلومات چوری ہو سکتی ہیں۔الیکشن کمیشن کے افسران کو نامعلوم ای میلز نظر انداز کرنے کا حکم بھی دیا گیا ہے۔