لاہور (نمائندہ خصوصی ) اگلے دوروزمیں بھارت کی جانب سے چناب میں پانی چھوڑنے کا خدشہ ہے جس کے باعث چناب میں انتہائی اونچے یا اونچے درجے کا سیلاب آ سکتا ہے،فلڈ وارننگ سینٹر نے الرٹ جاری کر دیا۔بھارت سے بڑا سیلابی ریلا مقبوضہ جموں سے مرالہ بیراج پہنچے گا،سیالکوٹ سے جھنگ تک ضلعی انتظامیہ کو الرٹ کردیا گیا۔چناب اور راوی کے معاون نالوں میں بھی اتوار اور پیرکو طغیانی کا خدشہ ہے۔ ڈیرہ غازیخان ڈویژن، شمالی بلوچستان کے پہاڑی نالوں میں بھی سیلاب کی وارننگ جاری کر دی۔فلڈ وارننگ سنٹر کے مطابق کوہاٹ،بنوں اور ڈیرہ اسماعیل خان کے چھوٹے دریا بپھرسکتے ہیں۔