کراچی (نمائندہ خصوصی )وزیر توانائی سندھ کے الیکٹرک پر برس پڑے، امتیاز شیخ نے کہا کہ کے الیکٹرک نے پیپلز پارٹی کے اکثریتی علاقوں کو جان بوجھ کر ٹارگٹ کیا ہوا ہے، 14 سے 18 گھنٹے کی لوڈشیڈنگ نے عوام کی زندگی اجیرن کردی۔تفصیلات کے مطابق وزیر توانائی سندھ امتیاز شیخ نے بجلی کی لوڈشیڈنگ پر شدید ردعمل دیتے ہوئے کہا ہے کہ کے الیکٹرک نے پیپلز پارٹی کے اکثریتی علاقوں کو جان بوجھ کر ٹارگٹ کیا ہوا ہے، 14 سے 18 گھنٹے کی لوڈشیڈنگ نے عوام کی زندگی اجیرن کردی ہے، مسلسل ادایگی کرنے والے صارفین کو کس جرم کی سزا دی جارہی ہے۔انھوں نے کہا کہ جو نجی کمپنیاں کراچی الیکٹرک کو لینے میں دلچسپی رکھتی ہیں، وہ صوبائی اور وفاقی حکومت سے رابطہ کریں سندھ حکومت ان کی مدد کرے گی۔امتیاز شیخ نے کہا کہ کے الیکٹرک نجی ادارہ ہونے پر من مانیاں کررہا ہے جو ناقابل برداشت ہیں، غیراعلانیہ لوڈ شیڈنگ اور زائد بلنگ کی شکایات برداشت کی حدیں عبور ہوچکی ہیں۔صوبائی حکومت کے الیکٹرک، حیسکو اور سیپکو کے بارے میں شکایات پر وفاقی حکومت سے مسلسل رابطے میں ہے۔