کراچی (نمائندہ خصوصی ) آصف زرداری کی ہدایت کے بعد محکمہ زراعت نے کپاس کی قیمت طے کر دی، سندھ بھر میں کپاس کی فی من قیمت 8500 روپے مقرر کردی گئی۔تفصیلات کے مطابق آصف زرداری کی جانب سے ہدایت کے بعد محکمہ زراعت نے کپاس کی قیمت طے کر دی ہے، سندھ بھر میں کپاس کی فی من قیمت 8500 روپے مقرر کی گئی ہے، محکمہ زراعت نے اس سلسلے میں نوٹیفکیشن بھی جاری کردیا ہے۔ایگریکلچر افسران کو کسانوں کو محکمہ زراعت کی جانب سے طے کردہ قیمت دلانے کی ہدایت کی گئی ہے، آصف زرداری نے کپاس کی قیمتوں سے متعلق وفاق سے احتجاج کیا تھا، وزیر زراعت سندھ منظور وسان نے آصف زرداری کی ہدایت پر نوٹیفکیشن جاری کیا ہے۔محکمہ زراعت کا کہنا ہے کہ کسانوں کو فیکٹری سے مقررہ قیمت نہ ملنے کی شکایات ہیں، سندھ کے کسانوں کو مقررہ قیمت کی فراہمی یقینی بنانے کے لیے اقدامات کی ہدایت کی گئی ہے۔