کراچی (نمائندہ خصوصی)میئر کراچی بیرسٹر مرتضی وہاب نے شہر میں رین ایمرجنسی نافذ کردی، ممکنہ بارشوں کے پیش نظر اقدام کرتے ہوئے نوٹیفکیشن جاری کردیا۔میئر کراچی نے کہا ہے کہ کے ایم سی کے تمام متعلقہ محکمے چوبیس گھنٹے کھلے رہیں گے۔دوسری جانب مرتضی وہاب نے شہر کے مختلف علاقوں کے انڈر پاسز کا دورہ کرکے بارشوں سے قبل انڈر پاسز کی صورتحال کا جائزہ لیا۔ان کا کہنا تھا کہ کوشش کی جائے کہ بارشوں کے دوران انڈر پاسز میں پانی رکنے نہ پائے۔