اسلام آباد (نمائندہ خصوصی )اسلام آباد کے ایڈیشنل سیشن جج کی عدالت نے توشہ خانہ کیس کی سماعت کرتے ہوئے چیئرمین پی ٹی آئی کی حاضری سے استثنیٰ کی درخواست منظور کر لی۔چیئرمین پی ٹی آئی کے وکیل گوہر علی خان اور الیکشن کمیشن کے وکیل امجد پرویز عدالت میں پیش ہوئے۔چیئرمین پی ٹی آئی کے وکیل گوہر علی خان نے بتایا کہ چیئرمین پی ٹی آئی کے سینئر وکیل خواجہ حارث ہیں۔انہوں نے استدعا کی کہ سماعت 10 جولائی تک ملتوی کی جائے۔الیکشن کمیشن کے وکیل امجد پرویز نے دلائل دیتے ہوئے کہا کہ چیئرمین پی ٹی آئی کے وکلاءکی جانب سے تاخیری حربے استعمال کیے جا رہے ہیں، چیئرمین پی ٹی آئی کے وکلاءکی نیت ہی دلائل دینے کی نہیں ہے، خواجہ حارث کی کوئی عدالتی مصروفیات نہیں۔سیشن عدالت نے چیئرمین پی ٹی آئی کی حاضری سے استثنیٰ کی درخواست منظور کر لی جبکہ خواجہ حارث کو (آج)ہفتہ کو عدالت میں پیش ہونے کی ہدایات کرتے ہوئے سماعت تک ملتوی کر دی۔