اسلام آباد (نمائندہ خصوصی )جسٹس مسرت ہلالی نے بطور سپریم کورٹ کی جج اپنے عہدے کا حلف اٹھا لیا۔چیف جسٹس پاکستان جسٹس عمر عطاءبندیال نے جسٹس مسرت ہلالی سے حلف لیا۔تقریبِ حلف برداری میں سپریم کورٹ کے ججز، اٹارنی جنرل اور وکلاءنے شرکت کی۔جسٹس مسرت ہلالی پشاور ہائی کورٹ کی پہلی خاتون چیف جسٹس تھیں۔جسٹس مسرت ہلالی کے حلف اٹھانے کے بعد سپریم کورٹ کے ججز کی تعداد 16 ہو گئی۔