اسلام آباد (نمائندہ خصوصی)افواج پاکستان، چیئرمین جوائنٹ چیفس آف سٹاف کمیٹی اورسروسز چیفس کا حوالدار لالک جان شہید، نشان حیدرکے 24ویں یوم شہادت کے موقع پرزبردست خراج عقیدت پیش کیا ہے۔
پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق حوالدار لالک جان نے بہادری سے لڑتے ہوئے مادروطن کیلئے اپنی جان کا نذرانہ پیش کیا۔ اُنکی ثابت قدمی، فرض سے لگن اور بیمثال جرات جیسی صفات افواج پاکستان کا طُرّہ امتیاز رہا ہے۔آئی ایس پی آر کے مطابق پاکستانی قوم اپنے بہادر سپوتوں کی لازوال قربانیوں پہ ہمیشہ انکی مقروض رہے گی،پاکستان کے یہ درخشندہ ستارے جنہوں نے ملک کی آبرو کیلئے اپنی جان نچھاور کی بِلاشُبہ عزت و تکریم کے مستحق ہیں۔جاری بیان میں کہا گیا کہ وطن کی خاطر دی جانے والی یہ قربانیاں ہمارے لیے اور ہماری آنے والی نسلوں کیلئے مشعل راہ ہیں۔