اسلام آباد( نمائندہ خصوصی ) ڈی جی محکمہ موسمیات مہر صاحبزاد خان نے کہا ہے کہ چناب، راوی اور ستلج کے علاقوں میں زیادہ بارشیں ہیں جس سے وہاں سیلاب کا بھی خدشہ ظاہر کیا ہے۔ نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے ڈی جی محکمہ موسمیات مہر صاحبزاد خان نے کہا کہ مون سون کی بارش کسی جگہ زیادہ اور کسی جگہ کم ہوتی ہے، خیبرپختونخوا میں زیادہ تر پہاڑی علاقہ ہے اس لیے وہاں بارش کا پانی زیادہ تباہی مچاتا ہے، شہری علاقوں میں اربن فلڈنگ اور پہاڑی علاقوں میں فلیش فلڈنگ ہوتی ہے جو بہت خطرناک ہے۔ انہوں نے کہا کہ ہم نے بارش کا سلسلہ 3 سے 8 جولائی تک ظاہر کیا تھا، چناب، راوی اور ستلج کے علاقوں میں زیادہ بارشیں ہیں جس سے وہاں سیلاب کا بھی خدشہ ظاہر کیا ہے، دریائے چناب میں انتہائی اونچے درجے کے سیلاب کا خدشہ ہے